وائی ایس آر کانگریس کا آندھراپردیش بند جزوی

حیدرآباد ۔ /24 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف فراہم کرنے ، قانون ریاستی تقسیم پر عمل آوری کیلئے وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے کئے ہوئے ریمارکس کے خلاف وائی ایس آر کانگر یس پارٹی کی اپیل پر منظم کردہ ’’ریاست بند‘‘ جزوی رہا اور اس بند کے باعث عوامی زندگی پر کوئی مثبت ردعمل دکھائی نہیں دیا ۔ سوائے تعلیمی اداروں کے دیگر تمام تجارتی ادارے جوں کے توں کارکرد ہے ۔ اور اس طرح بند کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دیا اور عوام کا یہ احساس تھا کہ اس طرح ریاست بند منانے کے بجائے دہلی میں احتجاج وغیرہ منظم کرنے اور مرکزی حکومت پر اپنا دباؤ بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائے تو کافی بہتر رہتا تھا ۔
اس ریاست بند کی وجہ سے مرکزی حکومت پر کوئی اثر ہرگز نہیں ہوگا بلکہ ریاست آندھراپردیش کو ہی زبردست نقصان ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی ایس آر کانگر یس پارٹی نے یکا و تنہا ریاست آندھراپردیش بند کی اپیل کی تھی اور اس بند کی کسی پارٹی نے بھی کم از کم تائید تک نہیں کی ۔ جس کی وجہ سے ہی بند کا عوام زندگی پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوا ۔