وائی ایس آر کانگریس کا آج کڑپہ میں پلینری سیشن

کڑپہ ۔ یکم ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : وائی ایس آر کانگریس نے کانگریس اور تلگو دیشم پر پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا ۔ پارٹی لیڈر شوبھا ناگی ریڈی نے بتایا کہ ضلع کڑپہ کے ایڈوپلاپیا میں کل پلینری سیشن منعقد ہورہا ہے جس میں مجوزہ انتخابات میں پارٹی کے منشور کے لیے بلیو پرنٹ پر غور و خوص ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش کے لیے حقیقی جدوجہد صرف وائی ایس آر کانگریس کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وجیماں نے آج یہاں منعقدہ سنٹرل گورننگ کونسل اجلاس کی صدارت کی ۔ اس میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا گیا لیکن صرف جگن موہن ریڈی کی نامزدگی کی وجہ سے یہ صرف ضابطہ کی تکمیل ہوگی ۔