حیدرآباد۔/17ستمبر، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان پی سرینواس ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کو تلنگانہ میں بھی مستحکم بنایا جائے گا۔ تلنگانہ کے وائی ایس آر سی پی کارکنوں کا ایک اجلاس 22ستمبر کو جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ میں اس پارٹی کو مستحکم بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔
سرینواس ریڈی نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں اب بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا بڑا کیڈر موجود ہے۔