کانگریس سے علحدگی اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت ، عنقریب فیصلہ کا امکان
حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کو ایک اور دھکا لگنے کا امکان ہے ۔ سابق صدرپردیش کانگریس کمیٹی بوتسہ ستیہ نارائنا سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین نے ملاقات کی ۔ پارٹی میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔ کانگریس پارٹی میں بوتسہ ستیہ نارائنا کے ارکان خاندان نے کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہے ۔ پارٹی کی آندھراپردیش میں کمزور صورتحال سے بوستہ ستیہ نارائنا اپنے سیاسی مستقبل کو لے کر فکر مند ہے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سینئیر قائدین مسٹر وجئے سائی ریڈی ، مسٹر وائی وی سبیا ریڈی مسٹر نہرو ، مسٹر متھن ریڈی نے آج بوتسہ ستیہ نارائنا کی قیامگاہ پہونچکر ان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کیلئے مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا چند شرائط رکھی ہے۔ اگر انہیں قبول کیا گیا تو اپنے ارکان خاندان اور اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار رہنے کا تیقن دیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین نے صدر پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے مشاورت کرنے اور ان کی شرائط جگن موہن ریڈی کو پیش کرنے کا تیقن دیا۔