وائی ایس آر کانگریس ایم پی گیتا کی تلگو دیشم میں شمولیت یقینی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : وائی ایس آر کانگریس ایم پی حلقہ ( اراکو ) کوٹاپلی گیتا تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت کی تمام تر تیاریاں کرلی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں پارٹی کے بارے میں کسی بھی سرگرمی سے مطلع نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ان سے ( گیتا ) کے ساتھ سلوک کو ناروا بتایا اور کہا کہ خواتین کے ساتھ پارٹی میں بہتر سلوک روا نہیں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ خواتین قائدین پارٹی سے انحراف کے بارے میں سونچ رہے ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ گیتا نے حال میں صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی تھیں ۔ اس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد پارٹی چھوڑ دیں گی ۔۔