وائی ایس آر کانگریس ایم پیز کے استعفوں کو منظور کرنے کا خیر مقدم

امراوتی 21 جون ( پی ٹی آئی ) اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے ان کے استعفے قبول کرلئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج رات کہا کہ وہ ریاست کیلئے خصوصی زمرہ کا موقف حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ مستعفی ایم پیز میں سے ایک مسٹر وائی وی سبا ریڈی نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہمارے استعفے قبول کرلئے گئے ہیں ۔ ہم نے وقت سے 14 ماہ قبل اپنے استعفے پیش کردئے تھے ۔ ہمیں یقین ہے کہ جگن موہن ریڈی کی قیادت میں ہم ریاست کیلئے خصوصی زمرہ کا موقف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے تلگودیشم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر اسکے ارکان بھی مستعفی ہوتے تو صورتحال بالکل ہی مختلف ہوتی ۔ ان کے استعفوں کو قبول کرنا تلگودیشم کیلئے طمانچہ ہے ۔