حیدرآباد 26 مئی ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و سابق وزیر مسٹر این رگھو ویرار ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کی تلگودیشم میں شمولیت پر تنقید کی ہے اور کہا کہ رکن پارلیمنٹ یا اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وفاداریاں بدلنا غیر اخلاقی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے سیاسی فائدہ کیلئے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی ‘ قحبہ گری سے زیادہ گری ہوئی حرکت ہے ۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس ایم پیز ایس پی وائی ریڈی اور بی رینوکا کے علاوہ ان کے شوہر نیلا کنٹھم نے چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔