وائی ایس آر قائدین کی انا ہزارے کے احتجاج میں شرکت

حیدرآباد 24 فبروری ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ترجمان امباٹی رام بابو اور نئے آندھرائی دارالحکومت کیلئے اپنی اراضیات حوالے کرنے کے مخالف کسانوں نے حصول اراضیات بل کے خلاف دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر انا ہزارے کے احتجاج میں شرکت کی ۔ وائی ایس آر کانگریس قائدین نے انا ہزارے سے شکایت کی کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے نام پر کسانو ں سے نا انصافی کر رہے ہیں۔ انہوں نے انا ہزارے سے کہا کہ اگر حکومت زبردستی ان کی اراضیات حاصل کرتی ہے تو وہ روزی روٹی حاصل کرنے سے محروم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو حکومت کسانوں کی زرخیز اراضیات زبردستی حاصل کر رہی ہے اور اس سے کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی ۔