حیدرآباد /4 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر شنکر راؤ نے سی ایل پی آفس اسمبلی میں بیانرس پر دو سابق چیف منسٹرس ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی اور کرن کمار ریڈی کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔ واضح رہیکہ چند دن قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون پریس کانفرنس ہال میں کرن کمار ریڈی کی تصویر کی جگہ مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد کی تصویر لگا دی گئی تھی، تاہم آج سابق وزیر شنکر راؤ نے سی ایل پی آفس پریس کانفرنس ہال میں ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی اور کرن کمار ریڈی کی تصویری بیانرس پھاڑکر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے دونوں پر کانگریس سے فائدہ اٹھاکر اسے نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔