واشنگٹن 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جو میڈیا بریفنگ روم میں جاری تھی، تمام رپورٹرس کا وہاں سے صدارتی ترجمان کی ہدایت پر فوری تخلیہ کروایا گیا کیونکہ لا انفورسمنٹ ایجنسیز کو فون پر اطلاع ملی تھی کہ وائیٹ ہاؤز میں بم رکھا گیا ہے۔ رپورٹرس کو فوری طور پر متصلہ عمارت آئزن ہاوز ایگزیکٹیو بلڈنگ میں منتقل کیا گیا کیونکہ سیکریٹ سرویس فوری طور پر حرکت میں آگئی تھی اور ہر طرف تلاشی لینے کا کام زور و شور سے شروع ہوگیا جس کا سلسلہ تقریباً نصف گھنٹہ تک چلتا رہا اور بعدازاں تمام رپورٹرس کو وائیٹ ہاؤز واپس آنے کی اجازت دی گئی۔ اسی دوران صدر بارک اوباما اوول آفس میں ہی تھے جبکہ خاتون اول اور ان کی دونوں بیٹیاں وائیٹ ہاؤز میں ہی رہیں جبکہ سیکریٹ سرویس کے ارکان اپنا کام انجام دے رہے تھے۔