واشنگٹن۔24فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس کو عوامی برہمی کے پیش نظر واشنگٹن کے ایک میکسیکن رسٹورنٹ سے خارج کردیا گیا ۔ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری سب سے بڑی سرکاری عہدیدار ہیں ۔ عوام صدر امریکہ کی متنازعہ تارکین وطن پالیسی برہم تھے ۔ ریڈ ہین لیگسنگٹن ورجینیا کی معاون مالک اسٹیفنی ویلکنسن نے سینڈرس اور ان کے ارکان خاندان کو رسٹورنٹ سے چلے جانے کا مشورہ دیا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری تھا ۔ سینڈرس نے بعد ازاں اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ اُن کی کارروائیاں ان کے خلاف کارروائی وجہ بن گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ہمیشہ اعتماد میں سلوک کرتی ہیں ۔ جو لوگ اُن سے متفق نہیں ہوتے اُن پر بھی وہ بھروسہ کرنا جاری رکھی ہیں ۔ ویلکنسن نے ان کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ سینڈرس غیر انسانی اور غیر اخلاقی انتظامیہ کیلئے کام کررہی ہیں ۔