واشنگٹن۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلہ کی تردید کردی۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا، تاہم اب امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے ۔امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل ترجمان گریٹ مرکس نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دئیے ۔