وائٹ واش: ہندوستان نے سری لنکاسے پانچ ایک روز میاچوں کی سریز کے تمام میاچ جیتے۔

کولمبو: سری لنکا کے ساتھ کھیلے گئے پانچ ایک روز میاچوں کی سریز کے آخری میاچ میں ہندوستان نے چھ وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔

پانچویں میاچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا سری لنکا نے فیصلہ کیا۔ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کو49.5اورس میں محض238رن

پر ڈھیر کردیا۔ہندوستانی تیز گیند باز بھونیشوار کمار نے 9.4اوورس میں42رن دیکر پانچ وکٹ لئے‘ جبکہ جسپریت بمبرا نے دس اوورس میں45رن دئے اور دووکٹ حاصل کئے اور چہل وکلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملی۔

سری لنکا کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے ایل تھری مننے نے سب سے زیادہ67رن بنائے۔انجیلونو ماتھوز55رن ‘اوپل تھرنگا48رن‘ ملویندا سریوردانہ18رن بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی ڈبل نمبر کا اسکور بھی نہیں بنا سکے۔

ہندوستان کی باری کی شروعات روہت شرما اور اجینکیا راہانے نے شروعات کی مگر وہ زیادہ دیر تک سری لنکا کے گیند بازوں کا مقابلہ نہیں کرسکے۔روہت شرما محض16رن کے اسکور پر فرنانڈو کے گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے‘جبکہ راہانے پانچ رنوں کے معمولی اسکور پر مالینگا کے گیند پرمنویرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان کوہلی نے پھر ایک بار ذمہ داری کی بیٹنگ کی اور 116گیندوں پر 110رن بنائے اسی کے ساتھ ان کا ایک روز میاچوں میں 30سنچریوں کے نشانے تک پہنچ گئے‘ منیش پانڈے 36اور کیدار جادھو63رن بناکر اؤٹ ہوئے جبکہ دھونی ایک رن بناکر اور کپتان کوہلی 110رن بناکر ناٹ اؤٹ رہے۔سری لنکا کے بولرس ملینگا‘فرنانڈو‘پشپا کرما‘ہسارنگا کو ایک ایک وکٹ ملی۔ ٹسٹ سیریز کے بعد ایک روز میاچوں کی سیریز میں بھی انڈیا کی ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش شکست دی ہے۔ہندوستان کے سری لنکا دور ے میں اب صرف ایک ٹی ٹونٹے میاچ کھیلا جانا باقی ہے