وائس چانسلرس کا تقرر برقرار

حیدرآباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کا حکم التواء
نئی دہلی ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تلنگانہ حکومت کو اس وقت بڑی راحت ملی جب کہ سپریم کورٹ نے حیدرآباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل اوری روک دی جس کے ذریعہ تلنگانہ میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے تقرر کو کالعدم کردیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس کی زیر سرکردگی بنچ نے تلنگانہ حکومت کے دلائل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر حکم التواء جاری کیا اور جوں کا توں موقف بحال کردیا ۔ سینئیر وکیل مکل روہتگی نے اس کیس میں تلنگانہ حکومت کی پیروی کی ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے ریاست تلنگانہ میں وائس چانسلرس کی خالی جائیدادوں پر تقررات سے متعلق تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر اعتراض کیا تھا ۔ حکومت نے جی او کے اجراء سے پہلے یہ تقررات ایسے وقت کیے جب کہ وائس چانسلرس کے تقررات کا کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا ۔