وئیلویشن اینڈ انسالونسی پروفیشنلس کی کافی مانگ ہے

انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس کے صدر سنجے گپتا کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔ 25 فروری (سیاست نیوز) وئیلویشن پروفیشنلس اور انسالونسی پروفیشنلس کی کہا جاتا ہے کہ بہت مانگ ہے۔ زیادہ سے زیادہ سی ایز، کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکریٹریز کوالیفائیڈ ہونے میں تیزی کررہے ہیں۔ یہاں طلبہ کیلئے منعقدہ ایک کنونشن کے موقع پر پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے صدر سنجے گپتا نے کہا کہ سسٹم میں نقائص کی وجہ سے پراجیکٹ اپرائزل مناسب نہیں ہے۔ رہن رکھائی گئی جائیدادوں کے وئیلویشن میں مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم اے پروفیشنلس کاسٹ آڈٹ میں شامل ہوکر حالیہ بینکنگ فراڈ، پی این بی کیس جیسے اسکامس کی وارننگس دے سکتے ہیں۔ سنجے گپتا نے کہا کہ انسالونسی پروفیشنلس کیلئے اچھے کیریئر کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹ نے انسالونسی پروفیشنل ایجنسی قائم کیا ہے۔ دی انسالونسی پروفیشنل ایجنسی آف انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا جو اس کے بائی لاز میں مذکورہ درکار باتوں کو پورا کرنے والوں کو ممبرشپ دیتی ہے اور اس کے ممبرس کے خصوصی مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔