حیدرآباد 22 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے یوبر اینڈ اولا کیابس کی آٹوز کے ساتھ غیر قانونی مسابقت کے خلاف احتجاجاً اور ای چالان سسٹم کے بجائے اسپاٹ چالان کا مطالبہ کرتے ہوئے 30 نومبر کو ایک روزہ آٹو بند کی اپیل کی۔ محمد امان اللہ خان کنوینر نے کہاکہ ایم وی ایکٹ کے مطابق پبلک سرویس گاڑیوں میں ان اکنامک مسابقت کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔