نیکی کا راستہ تم ہر ایک کو دکھانا

ڈاکٹر رحیم رامش

(ہندوستانی بچوں سے خطاب)
ائے میرے پیارے بچو پڑھنے میں دل لگانا
پڑھ لکھ کے اس جہاں میں کچھ بن کے تم دکھانا
ماں باپ کا ہے احساں جو تم کو پالا پوسا
اُستاد نے پڑھایا اخلاق بھی سکھایا
اس واسطے ہے لازم ماں باپ کی طرح تم
اُستاد کو بھی اپنے سَر آنکھوں پہ بٹھانا
تم میں ہی چاند بی بی جھانسی کی رانی ہوگی
تم میں ہی نہرو ہوگا تم میں ہی کوئی گاندھی
سچائی اور اہنسا کے راستے پر چل کے
جنت کی طرح اپنے بھارت کو تم بنانا
اب ڈاکٹر بنو یا انجینئر یہاں تم
سرکاری محکمہ میں لوگوں کے درمیان تم
رامش کی التجا ہے چاہے رہو جہاں تم
اُردو کو زندہ رکھنا شان اس کی تم بڑھانا
اے میرے پیارے بچو پڑھنے میں دل لگانا
پڑھ لکھ کے اس جہاں میں کچھ بن کے تم دکھا