کولکتہ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )آج کل بازاروں میں ایک نئے Flavour کی چیونگم کو متعارف کیا گیا ہے جس کا نام ہے Nicotine Chewing gum ۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ کچھ روز قبل اس کالم میں چیونگم سے متعلق کچھ معلومات دی گئی تھیں جس کا راست تعلق sugar free چیونگم سے تھا ۔ صحت کے لئے اگر سگریٹ نوشی کو نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے تو اس کا واضح اشارہ اس نکوٹین کی جانب ہوتا ہے جو پھیپھڑوں میں جمع ہوکر ریشہ دار مادہ بناتی ہے ۔ اگر پھیپھڑوں کو Sponge تصور کر تے ہوئے اسے نچوڑیں تو کینسر پیدا کرنے والا ریشہ دار Tar اتنی زیادہ مقدار میں نکلے گا جو کینسر جیسی مہلک بیماری میں کسی کو بھی مبتلا کرنے کیلئے کافی ہے ۔ سگریٹ نوشی کے ذریعہ ہی Nicotine کا intake کیا کم تھا کہ اب Nicotine- Flavoured چیونگم بھی بازاروں میں دستیاب ہونے لگی ہے ۔ کئی شہروں میں تو اس کے بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگس بھی لگائے گئے ہیں جہاں صارفین کو اس کی خریدی کیلئے اکسایا جارہا ہے ۔ ایسے افراد جو اپنی صحت سے متعلق انتہائی حساس ہوتے ہیں وہ اول تو چیونگم کا غیر ضروری استعمال ہی نہیں کرتے لیکن دوستوں کی محفل میں یا پھر کسی اسپورٹنگ ایونٹ میں ایسا کرنا پڑے تو وہ اسے وقت کی ضرورت سمجھتے ہوئے اپنا لیتے ہیں لیکن بار بار چیونگم کے استعمال سے گریز کرتے ہیں ۔ کیا ایسے لوگ Nicotine والی چیونگم استعمال کریں گے ؟جواب ہے ہر گز نہیں ۔ بڑے تو بڑے بچوں کو بھی کم عمری سے ہی چیونگم چبانے کی عادت پڑ گئی تو سمجھ لیجئے انہوں نے بچپن سے سگریٹ نوشی کے مزے لینا شروع کردیئے ۔ والدین ہوشیار باش!