نیکر پہن کر گھومنے والوں سے مسلمان خوفزدہ نہ ہوں سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی آر ایس ایس پر تنقید

احمد آباد ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس آف انڈیا اے ایم احمدی نے آر ایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ نیکر پہننے اور لاٹھیاں لیکر گھومنے والوں کی دھمکیوں کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے ریاستی کانگریس کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایسے لوگوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئیے جو نیکر پہن کر ہاتھوں میں لاٹھیاں لئے سڑک پر نکل آتے ہیں ۔ وہ انتخابات کے دوران صرف عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مسلم اکثریتی آبادی والے سرکھیج میں خطاب کے دوران آر ایس ایس کا نام لئے بغیر کہا کہ انتخابات ہوتے ہی وہ غائب ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ بلاخوف و خطر اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔