نیپال کے مقامی مجالس انتخابات میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی

کٹھمنڈو ۔ 28 ۔ جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں مقامی مجالس انتخابات کیلئے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کا آج آغاز ہوا جو ملک میں 20 سال کے طویل انتظار کے بعد منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انتخابات کو ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا جارہا ہے ۔ نیپال میں زائداز 6.4 ملین قانونی طو رپر اہل رائے دہندے موجود ہیں جو 35 اضلاع اور صوبوں میں منقسم ہیں ۔ 5.1 اور 7 نمبر صوبوں میں 15000 مقامی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی جاری ہے۔