نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے سفیر برائے ہند دیپ کمار اپادھیائے نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے نیپال میں حالیہ زلزلہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے مبینہ طور پر مرکزی وزیرداخلہ سے نیپال کی مدد کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت داخلہ نے بچاؤ کارروائیوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اپادھیائے کو تیقن دیا کہ ہندوستان نیپال کو راحت رسانی اور بازآباد کاری کیلئے درکار ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہے گا۔ زلزلہ کے بعد نیپال کے سفیر کی یہ اولین ملاقات تھی۔