نیپال کے زلزلے میں متعدد ہندو مندر منہدم تاریخی ورثہ کی حامل منادر کھنڈرات میں تبدیل ، بحالی ناممکن

کٹھمنڈو ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی وادی کٹھمنڈو اور متصلہ علاقوں میں گزشتہ روز کے ہلاکت خیز زلزلے کے نتیجہ میں کئی تاریخی عمارتیں اور ہندو مندر کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ نیپال میں 80 سال کے دوران یہ پہلا بدترین زلزلہ تھا۔ 1934ء میں ایک تباہ کن زلزلہ میں 10,000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز کے زلزلہ میں اس ملک کے کئی قدیم ترین منادر جن میں کاستھا منڈپ، پنچ تالے مندر، 9 منڈلی بسنت پور دربار، داسا اوتار مندر، کرشنا مندر بھی شامل ہیں۔ انہدام کیساتھ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے۔ ایک مورخ پرشوتم لوچن سریشتھا نے کہا کہ یہ یادگار منادر اب قصۂ پارینہ بن گئے ہیں۔