نیپال کے زلزلہ میں تلگو اداکار فوت

حیدرآباد۔27اپریل ( سیاست نیوز) تلگو فلموں کے ایک نوجوان اداکار کے وجئے نیپال میں دو دن قبل زلزلہ میں ہلاک ہوگئے ۔ 25سالہ وجئے ایک تلگو فلم ’’ ایٹاکرم.کام‘‘ کیلئے اپنے یونٹ کے ساتھ وہاں شوٹنگ کررہے تھے ۔ میوزک ڈائرکٹرکشن نے حیدرآباد میں کہا کہ انہیں آج یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وجئے شوٹنگ کے بعد واپس ہورہے تھے کہ راستہ میں زلزلے کے مابعد ہونے والے جھٹکوں اور بارش کے درمیان کار اُلٹ جانے کے نتیجہ میں برسرموقع ہلاک اور ان کے تین ساتھی معمولی طور پر زخمی ہوگئے ۔ معاون اداکار اور ڈانس ماسٹر وجئے آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے تحت باپٹلہ ٹاؤن سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فلمی صنعت نے ان کی نعش لانے کیلئے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔کشن نے کہا کہ نیپال میں اس تلگوفلم کی یونٹ کے 20ارکان محفوظ ہیں ۔ یہ ٹیم 15اپریل کو راہ گورکھپور ‘ نیپال روانہ ہوئی تھی ۔