نیپال کے دواخانوں میں ہجوم ‘ ادویات کی قلت

کھٹمنڈو۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں زلزلہ سے تباہ افراد کیلئے بچاؤ اور راحت کاری کا سلسلہ جاری ہے ‘ تاہم ایسے حالات میں اکثر افرا تفری بھی دیکھنے میں آتی ہے اور یہی نیپال میں بھی ہورہا ہے ۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پہنچنے والی امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ ایک تو موسم ناسازگار اور دوسرے راحت کاری عملہ کے درمیان باہمی رابطہ کا فقدان ‘ اس طرح مشکل میں پڑگئے وہ لوگ جنہیں راحت کی بیحد ضرورت ہے ۔