کٹھمنڈو۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی کلیدی اپوزیشن جماعت سی پی این ۔ یو ایم ایل نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک کے دستور کے ترمیمی بل کے ذریعہ ملک کو سیاسی غیریقینی کی جانب لے جارہی ہے، لہذا پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو دستور میں ترمیم کا موقع ہی فراہم نہیں کیا جائے گا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایک اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کی جائے تاکہ کمیشن کی توجہ حکومت کی حالیہ سرگرمیوں کی جانب مبذول کروائی جاسکے۔ سی پی این۔ یو ایم ایل کے مطابق دستور میں ترمیم کا نیا بل صرف اس لئے متعارف کیا گیا ہے کہ ملک کو سیاسی غیریقینی حالات سے دوچار کیا جاسکے جو ملک کے دستور کی روح اور عوامی توقعات کے مغائر ہے۔
سکیئریش کو برانکائٹس کا مرض لاحق
واشنگٹن۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش اس ہفتے کے آخر تک وہ ہیوسٹن کے طبی مرکز میں رہیں گے ۔ہیوسٹن طبی مرکز کے مطابق کرانک برانکائٹس (Chronic bronchitis)میں مبتلا صدر بش کو علاج کیلئے اس ہفتے کے آخر تک ہاسپٹل میں رکھا جائے گا۔92 سالہ مسٹر بش کو کھانسی ہونے کی شکایت کے بعد 14 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ہاسپٹل میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ مسٹر بش کو نمونیا ہے ۔ہاسپٹل نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ صدر بش نمونیا سے افاقہ ہوا ہے اور عمر کے اس پڑاؤ کی وجہ سے وہ کرانک برانکائٹس کے شکار ہیں۔ہاسپٹل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم صدر بش کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ہفتے کے آخر تک انہیں ہاسپٹل سے چھٹی دے دی جائے گی۔