کٹھمنڈو۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی نیم فوجی مسلح پولیس فورس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی شاخیں ملک کے تمام 77 اضلاع میں قائم کی جائیں تاکہ وہ عملی اعتبار سے مرکزی نیم فوجی فورس بن سکیں۔ مسلح پولیس ایک نیم فوجی زمینی طریقہ جنگ کی فورس ہے جو گزشتہ 10 سال سے ماؤسٹوں کی نیپال میں شورش پسندی کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ یہ ایک نیم فوجی شعبہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ فی الحال نیپال کے 45اضلاع میں اس کی شاخیں قائم ہیں۔ لیکن اب تمام 77 اضلاع میں اس کی شاخیں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔