نیپال کی تعمیر نو کیلئے ایک بلین ڈالرس، سشما کا اعلان

کھٹمنڈو ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج زلزلہ سے متاثرہ ہمالیائی مملکت نیپال کی امداد کیلئے ایک بلین امریکی ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا جو تعمیرنو کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ہندوستان نے پہلے ہی واضح کردیا ہیکہ نیپال کے اس قومی سانحہ کے موقع پر ہندوستان پر متاثرہ نیپالی کے آنسو پونچھنے کیلئے تیار ہے۔ یہ اعلان وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے بین الاقوامی ڈونرس کانفرنس میں کیا اور کہا کہ تباہی کے ڈھیر سارے ملبہ سے ہی ایک نیا اور مستحکم نیپال ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال میں اب بھی راحت اور بچاؤ کاری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید تیزی پیدا کرنے وزیراعظم نریند رمودی نے تیقن دیا ہے۔