نیپال کیلئے پروازیں مسدود

کھٹمنڈو25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہمالیائی مملکت میں آئے زبردست زلزلہ کے بعد دہلی سے کھٹمنڈوکی تمام پروازوں کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ کھٹمنڈو ایر پورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہے ۔ ہندوستان کی سرکاری ایر لائنس ایر انڈیا کے علاوہ تمام خانگی آپریٹرس نے نیپال کیئے اپنی فلائٹس کو مسدود کردیا ہے جن میں انڈیگو اور اسپائس جیٹ کے نام قابل ذکر ہیں ۔ نیپالی شہری ہوا بازی کے محکمہ نے کہا کہ جب تک کوئی مثبت اشارہ نہیں مل جاتا اس وقت تک پروازیں ملتوی تصور کی جائیں گی ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران نیوزی لینڈ میں دوبار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلوں کی تاریخ بڑی طویل ہے ۔