نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ

کٹھمنڈو ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک معتدل زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، وسطی نیپال بشمول وادی کٹھمنڈو میں محسوس کیا گیا۔ دہشت زدہ عوام اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ زلزلہ کا مبدا سندوپال چوک میں تھا۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔