کھٹمنڈو ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آج ایک بار پھر زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا اور اس طرح 11 روز قبل آئے زلزلے اور آج کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8 ہزار ہوگئی جبکہ آج کے زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 16,390 بتائی گئی ہے۔ نیپال میں 13 روزہ سوگ کا ماحول بھی ختم ہوگیا ہے۔ ہزاروں افراد اپنی بکھری ہوئی زندگی کو سمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اموات کی رپورٹس سندھ پال چوک ڈسٹرکٹ سے آئی ہیں۔ نیپال پولیس نے بتایا کہ یہ وہی ڈسٹرکٹ ہے جسے زلزلہ کے دوران سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کل تک زائد از 12 ممالک کی بچاؤ اور راحت کاری ٹیمیں جس میں ہندوستان بھی شامل ہیں، نیپال سے جاچکی ہیں کیونکہ حکومت نیپال نے حکم جاری کیا تھا کہ بیرون ممالک کی تمام بچاؤ اور راحت کاری ٹیمیں وہاں سے چلی جائیں اور جیسے جیسے دن گذریں گے مزید ٹیمیں بھی نیپال سے روانہ ہوجائیں گی۔