نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 4 افراد ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر جو امدادی اشیاء زلزلہ سے متاثرین نے نیپال کے پہاڑی علاقہ میں تقسیم کرکے واپس ہونے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 4 افراد بشمول ایک ویلندیزی خاتون ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب کھٹمنڈو کے پہاڑی ہیلی کاپٹرس میں سے ایک ہیلی کاپٹر دولاکھا سے واپس ہورہا تھا جبکہ سندوپال کے جنگلاتی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔