نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 13 ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی میرن کور کا ہیلی کاپٹر آج نیپال میں حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ وہ زلزلہ سے متاثرہ افراد میں راحت رسانی اشیاء تقسیم کررہا تھا۔ 13 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 8 بتائی گئی تھی۔ فوج کے بموجب 5 شہری جو لاپتہ تھے، ان کی نعشیں دستیاب ہوگئی ہیں۔ یہ حادثہ 12 مئی کو پیش آیا تھا اور ان افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

نیپال میں دو ہلکے مابعد زلزلہ جھٹکے
کھٹمنڈو ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے آج نیپال میں ریکارڈ کئے گئے۔ تباہ کن زلزلہ کے تقریباً 5 ہفتہ بعد یہ جھٹکے جن کی شدت 4 تھی، 2.16 بجے دوپہر محسوس کئے گئے۔ ان کا مبدا کھٹمنڈو میں واقع تھا۔ دوسرا زلزلہ کا جھٹکہ 4.1 شدت کا تھا اور 10.02 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مبدا ضلع سندھوپال چوک میں تھا۔ پانچ ہفتہ قبل نیپال میں ہولناک زلزلہ سے 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔