کٹھمنڈو ۔ 26اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دو خواتین ہلاک اور دیگر تین افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ طغیانی زدہ دریائے لال بکیامیں ضلع غوتا ہاٹ کے قریب ان کی کشتی الٹ گی ۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا ۔ جب کہ 26 افراد کشتی میں ننجر ہار سے ٹیکولیا گھاٹ جارہے تھے ۔ اس علاقہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے دریائے کی سطح آب خطرہ کا نشان پار چکی تھی ‘21افراد تیر کرمحفوظ مقام پرپہنچ گئے ۔چیف ڈسٹرکٹ آفیسر گووندا پرساد ریجل نے کہا کہ تین لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔