نیپال میں پن بجلی پروجیکٹ کیلئے 5723 کروڑ روپے منظور

نئی دہلی۔ 22فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے نیپال میں 900 میگاواٹ کے پن بجلی پروجیکٹ ارون کے تیسرے مرحلے میں 5723.72 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے ۔بجلی کے وزیر پیوش گوئل نے آ ج یہا ں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویزکی توثیق کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی ذمہ داری ایس جے وی این لمیٹیڈ کو سونپی گئی ہے اور لاگت کا تعین مئی 2015 کی مارکیٹ قیمت پر کی گئی ہے ۔ یہ پروجیکت اسی سال ستمبر میں شروع کردی جائے گی اور اگلے 60مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔یہ پروجیکٹ مشرقی نیپال میں ارون ندی پر تعمیر کیا جائے گا ۔ اس پر 70میٹر ڈیم اور 1.74 کلومیٹر طویل سرنگ بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ سے بننے والی فاضل بجلی ہندوستان کو ملے گی اس سے ہندوستان اور نیپال کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے ۔