نیپال میں پاکستانی سفارت خانہ کے باہر مظاہرہ

کٹھمنڈو، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی سیول سوسائٹی نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیول سوسائٹی کے اراکین ایسے بینر اور پمفلٹ اٹھائے تھے جس میں حملے کی مذمت کی گئی تھی۔مظاہرین میں سے ایک نے بتایا کہ ہم نے خاموش مظاہرہ کیا وہ اس لئے کہ خاموشی الفاظ سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے ۔ مہاتما گاندھی سے ہم نے تحریک حاصل کی ہے اور خاموشی تمام جیت پر بھاری ہوتی ہے ۔