کٹھمنڈو۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمال مشرقی نیپال میں زمین کھسکنے کے زبردست واقعات کے بعدد جن سے دریائے سنکوسی کا راستہ بند ہوگیا اور اس کا پانی راستہ بدل کر ایک بڑی جھیل کی شکل اختیار کرگیا۔ چنانچنہ نیپال اور ہندوستان کے کئی دیہاتوں میس سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ زمین کھسکنے کے واقعات کے بعدکم از کم 200 افراد لاپتہ ہیں۔ 8 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق ہوچکی ہے جب کہ ایک شخص کا بازو اس کے جسم سے علیحدی ہوگیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بموجب لاپتہ افراد کی تعدادا 100 ہے۔ زمین کھسکنے کے واقعات سے پہلے نیپالی فوج نے ہلکی شدت کے بم دھماکے کئے تھے تاکہ نئی پیدا ہونے والی چین میں جمع پانی خارج کیا جاسکے۔ اس کی وجہ سے ہندوستان کی ریاست بہار کی دریائے کوسی کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت بہار نے ریاست میں چوکسی کا اعلان کردیا ہے۔