کٹھمنڈو ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں گذشتہ ماہ طاقتور زلزلہ میں زائد از 9000 افراد کی ہلاکت کے بعد آج پھر 3 خفیف جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 4.6 شدت کا ایک جھٹکہ دوپہر ایک بجکر 16 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کا مبدا شمال مشرقی کٹھمنڈو سے 75 کیلو میٹر دور سندھ پال چوک میں تھا۔ اس سے ایک منٹ قبل 4.5 شدت کا جھٹکہ اسی مقام پر ہوا۔ پہلا جھٹکہ جس کی شدت 4.2 تھی، دوپہر 12 بجکر 3 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ جس کا مبدا ضلع ڈھولکا میں تھا۔ 25 اپریل کے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد نیپال میں ایک ماہ کے دوران 4 سے زائد شدت کے 273 جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ وقفہ وقفہ سے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف کی لہر برقرار ہے۔