کٹھمنڈو 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں 4 اور 5.2 شدت کے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے اور اس طرح گزشتہ ماہ آئے زبردست زلزلہ کے بعد بھی محسوس کئے جانے والے جھٹکوں کی تعداد 320 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا جھٹکہ صبح 5.58 بجے محسوس ہوا جس کا مبدا رام کوٹ میں تھا جو دارالحکومت کٹھمنڈو سے سات کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ دوسرا جھٹکے کی شدت ریختر پیما پر 5.2 نوٹ کی گئی اور اس کا مبدا سندھوپال چوک تھا اور اس کے بعد ایک اور جھٹکے نے عوام کو دہشت زدہ کردیا اور دو گھنٹوں کے بعد آنے والا چوتھا جھٹکے کا مبدا سندھوپال چوک رتبت میں تھا۔ یاد رہے کہ ہمالیائی مملکت میں گزشتہ ماہ آئے زبردست زلزلہ میں کم و بیش 9000 افراد ہلاک اور 5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔