نیپال میں زلزلہ کے تازہ جھٹکے

کھٹمنڈو ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں 25 اپریل کو 9000 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ہلاکت خیز زلزلوں کے بعد آج پھر کھٹمنڈو اور اطراف و اکناف زلزلے کے 2 مزید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 اور 4.2 تھی۔ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ 25 اپریل کے زلزلہ کے بعد ریختر اسکیل پر 4 سے زائد شدت کے تاحال 248 مابعد کے جھٹکے ہوئے ہیں۔ اس دوران نیپال سیاحتی بورڈ نے امداد و بازآباد کاری کیلئے وزیراعظم فنڈ میں 50 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ۔ برطانیہ نے 10 ملین پاونڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔