نیپال میں زلزلہ کا خفیف جھٹکہ

کٹھمنڈو ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہلاکت خیز زلزلہ کے 3 ماہ گذر جانے کے باوجود مابعد کے جھٹکوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں آج صبح 4.3 شدت کا معمولی جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبدا ضلع ڈولکھا کے چاری کوٹ ٹاؤن میں تھا۔ حالیہ زلزلہ کے بعد 4 سے زائد شدت کا یہ پہلا جھٹکہ تھا جو 4 دن کے وقفہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نیپال میں 25 اپریل کو آئے تباہ کن زلزلہ میں 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور تاحال 4 سے زائد شدت کے 353 مابعد کے جھٹکے ہوچکے ہیں۔