کٹھمنڈو۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہلکے زلزلے کے دو جھٹکے آج نیپال میں محسوس کئے گئے جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی اور اپنے گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدانوں کی طرف دوڑنے لگے ۔ پہلا جھٹکہ 4.6 شدت کا 1:27بجے شب محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ سندھو پال چوک میںتھا ۔ دوسرا جھٹکہ جس کی شدت 4.2تھی ‘10.07 بجے صبح محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ کٹھمنڈو میں تھا ۔ جملہ 342 مابعد زلزلے جھٹکے جن کی شدت چار یا اس سے زیادہ تھی ۔ تاحال اپریل اور مئی کے بعد سے محسوس کئے گئے ہیں ۔