نیپال میں تازہ زلزلہ

کھٹمنڈو ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہلکہ زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ، آج نیپال کے مشرقی ترائی کے علاقہ میں جو ہندوستان کی سرحد سے متصل ہے، محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ زلزلہ کا جھٹکہ سب سے پہلے 12.32 بجے دن محسوس کیا گیا ۔ ترائی کا علاقہ عام طور پر نیپال کے غذائی اجناس کا خزانہ کہلاتا ہے کیونکہ یہاں پورے ملک میں سب سے زیاہ کاشت ہوتی ہے۔