نیپال میں بس ۔ ٹرک تصادم ، مہلوکین میں ایک ہندوستانی

کٹھمنڈو۔28 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو میں چملنگ تارکے قومی شاہراہ پرمسافروں سے بھری بس ٹرک سے تصادم میں 8لوگوں کی موت اور17لوگ زخمی ہوئے ۔حادثہ اس وقت ہوا جب جمعہ کو بس کٹھمنڈو سے سیانگجا جا رہی تھی۔ صبح 11:55 بجے مخالف سمت سے آ رہے ٹرک سے بس کی ٹکر ہو گئی جس سے بس بے قابوہوگئی اور وہ قریب 70 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔سپرنٹنڈنٹ پربھو پرساد ڈھاکل نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ کچھ افراد دوران علاج فوت ہوگئے جن میں ہندوستان کے بہار سے تعلق رکھنے والے فیروز میاں ہیں۔ دو دیگر لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔زخمیوں کو بھرت پور کے پرانے میڈیکل کالج اور منکامنا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔