کٹھمنڈو ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آج رونما ہونے والے ایک بس حادثے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت سے ڈھائی سو کلومیٹر دور شمال مغربی پہاڑی علاقے راراہی میں ایک مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ بظاہر ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے گیلی سڑک پر ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ طبی ذرائع کے مطابق 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ 13زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔