نیپال میںزلزلے کے مزید جھٹکے

کٹھمنڈو۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہلکی شدت کا زلزلہ کا جھٹکا وادی کٹھمنڈو اور نیپال کے دیگر اضلاع میںآج صبح محسوس کیا گیا ۔ جہاں پر زلزلہ سے متاثرہ ملک میں زندگی بتدریج معمول پر آرہی تھی ۔4.6 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا 11بجکر 2منٹ دن کو محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ ضلع سندھوپال چوک میں تھا ۔ قومی ارضیاتی مرکز کی اطلاع کے بموجب اس جھٹکے کے ساتھ ہی مابعد زلزلہ جھٹکوں کی تعداد جن کی شدت 4یا اُس سے زیادہ تھی 301تک پہنچ گئی ہے ۔ 25اپریل کے خوفناک زلزلہ کے بعد زلزلے کے یہ ہلکے جھٹکے درج کئے گئے ہیں ۔ 25اپریل کے خوفناک زلزلہ میں تقریباً 9000افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر بے گھر ہوگئے ہیں ۔