کٹھمنڈو ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)تازہ زلزلے کا جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5 ریکارڈ کی گئی اور بعد ازاں دیگر تین ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے مغربی نیپال دہل کر رہ گیا۔ شہریوں میں دہشت پھیل گئی ۔ دو جھٹکوں کی شدت 4 اور 2 کی تین ریکارڈ کی گئی ۔ کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی ہے ۔
عراق ۔ امریکہ دفاعی قرض معاہدہ
بغداد ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)عرا ق نے امریکہ سے دو ارب ستر کروڑ امریکی ڈالر دفاعی قرض کا معاہدہ کیا ہے جس سے اسلحہ اور گولہ بارود خریدے جائیں گے ۔ دبابوں اور لڑاکا طیاروں کی مرمت کی جائے گی تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کی جاسکے ۔ وزیر فینانس عراق ہوشیار زبیری نے یہ بات بتائی ۔