کھٹمنڈو،3اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کوسٹا ریکا کے صدر ایچ ای کارلوس الواراڈو کیوسادا سے سرکاری سطح پر بات چیت کی ہے ۔نیپال کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کوسٹا کریکا کے سین جوز میں منگل کی شام نیپال -کوسٹا ریکا تعلقات کی صورت حال کا تجزیہ کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے دونوں ملکوں نے دوطرفہ اور کثیر فریقی سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔دونوں لیڈروں نے غریبی ختم کرنے ،مکمل ترقی،زراعت ،خواتین کو خودمختار بنانے ،امن اور ترک اسلحہ ،بہتر حکومت ،ماحولیاتی تحفظ اور شفاف توانائی کے موضوعات پر بات چیت کی۔دونوں نے بات چیت میں بحث کے موضوع پر عمل آوری کیلئے مناسب سطح کی باقاعدہ میٹنگیں منعقد کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا۔مسٹر اولی نے نیپال کی حالیہ حکومت کی بڑی ترجیحات اور ‘خشحال نیپال’ کے طویل مدتی ہدف پر زور دیا۔مسٹر الواراڈونے کہا کہ نیپال کی ترقی میں کوسٹا ریکا کا تعاون مسلسل جاری رہے گی۔