نیپالی شہریوں کی غیرقانونی دراندازی

لکھیم پور کھیری (یو پی) ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کچھ نامعلوم نیپالی شہری مبینہ طور پر انڈو۔ نیپال سرحد جو شمالی کھری فاریسٹ ڈیویژن سے متصل ہے، کے ذریعہ ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پہریدار بھی نہیں ہوتے لیکن یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بارڈر سیکوریٹی عہدیداروں نے بارڈر پلر نمبر 199 اور 200 کے درمیان عجلت میں بنائی گئی جھونپڑیاں دیکھیں جو بساہی جنگلات میں واقع ہیں۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ (پلیا) وی بی سنگھ نے یہ بات بتائی۔

ٹرینوں کی ٹکر سے دو مسافرین ہلاک
لکھنؤ ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں دو ٹرینوں کی ٹکر میں دو افراد ہلاک اور زائد از ایک درجن زخمی ہوگئے۔ یہاں سے 410 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع سون بھدرا کے اوبرا ڈیم ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ رونما ہوا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کٹنی پاسنجر ٹرین نے وارانسی شکتی نگر انٹر سٹی ٹرین کو جو اسٹیشن سے کچھ فاصلہ پر ٹھہری ہوئی تھی، زبردست ٹکر دیدی کیونکہ انٹر سٹی ٹرین کو سگنل نہیں ملا تھا۔