ویب آپشن کے ذریعہ میڈیکل کالجس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ کی قطعی اور آخری میرٹ لسٹ جاری کرتے ہوئے رینک دیا گیا اور ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ 30 جون سے اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ حیدرآباد میں چار ہیلپ لائن مراکز عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس پی جی آر آر سی ڈی ای نظام کالج بشیر باغ ، اور اے وی کالج دومل گوڑہ اور جے این ٹی یو کوکٹ پلی خصوصی تحفظات زمرہ کیے لیے بنائے گئے ورنگل میں کاکتیہ یونیورسٹی میں اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب سائٹ پر کالجس کوآپشن کے ذریعہ انتخاب ترجیحی بنیاد پر دینا ہوگا ۔ امیدوار اپنے رینک کے مطابق تاریخ مقام پر حاضر ہو کر سرٹیفیکٹ تنقیح کروائیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر معلومات رہنمائی کونسلنگ کے لیے 3 تا 7 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔