حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹیلی کام سرویس پروائیڈر یونینار نے 1200 کروڑ روپئے ( 200 ملین ڈالر ) کے نیٹ ورک اپ گریڈیشن پروجکٹ کو اس کے فیوچر ریڈی بنانے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ملک میں 24000 بیس اسٹیشنس کے ساتھ نیٹ ورک ڈاٹیڈ کی عمل آوری اور نگہداشت کی انجام دہی کے لیے اس ماہ کے ابتداء میں ہیوائی کے ساتھ فرم نے معاہدہ کیا ہے ۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری ناتھ کوٹین سرکل بزنس ہیڈ ( اے پی ) نے کہا نیٹ ورک کو عصری بنانے کا عمل تین سالوں میں مکمل ہوجائے گا ۔ سال حال دسمبر یا آئندہ سال کی ابتداء میں اس کا نصف تیار ہوجائے گا ۔۔